تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: پابندیوں میں مزید نرمی، اجازت مل گئی

ریاض: سعودی حکومت کورونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول پانے کے بعد پابندیاں مزید نرم کررہی ہے، ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر اب 10 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے ریستورانوں میں 10 افراد کو ایک ٹیبل پر بیٹھنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سعودی عرب میں کوروبا وبا پر کنٹرول کے بعد سعودی حکومت نے پابندی میں نرمی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت بلدیات امور نے ریستورانوں اور کیفے شاپس میں ایک ٹیبل پر 10 افراد تک بیٹھنے کی اجازت دی ہے،اس سے قبل ایک ٹیبل پر 4 افراد کو بیٹھنے کی اجازت تھی۔

Saudi Arabia Ends Gender-Segregated Entrances For Restaurants

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ٹیبل پر بیٹھنے والے افراد کی تعداد بڑھانے کے ساتھ اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ پہلے کی طرح ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

وزارت بلدیات امور نے کہا کہ وزارت صحت کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جائے گا نیز صرف ان لوگوں کو ریستوران یا کیفے شاپ میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لے رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد معمولات زندگی مرحلہ وار بحال کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -