جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں روبوٹ ساز فیکٹری قائم کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی جائے گی اور امکان ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل اس کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی جا رہی ہے جو سافٹ بینک کے تعاون سے قائم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے ک فیکٹری رواں سال کے اختتام سے قبل قائم کر دی جائے گی اور اس کا افتتاح یکم دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

یہ فیکٹری کئی سو بلین ڈالر کی لاگت سے قائم کی جا رہی ےہ اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے پہلے ہی مصنوعی ذہانت پر 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2035 تک 23 ہزار فیکٹریوں کو مصنوعی ذہانت سے چلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں