جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں ریسلنگ کا میلہ کن ریسلرز نے لوٹ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ کراؤن جیول میں گولڈ برگ نے بوبی لیشلے کو ڈھیر کردیا، دوسرے مقابلے میں رومن رینز نے بروک لیسنر کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا میلہ سجا، کراؤن جیول میں دو مقابلوں کا سب کو انتظار تھا، ایک میچ میں گولڈ برگ نے بوبی لیشلے کو قابو کرلیا دوسرے مقابلے میں بگ ڈوگ رومن رینز نے بروک لیسنر کو شکست دے دی۔

بروک لیسنر نے رومن رینز کو ایف فائیو لگا کر ہرا دیا تھا لیکن ریفری کے رنگ میں گرنے کی وجہ سے وہ جیت نہ سکے اور اس کےبعد رومن رینز نے اپنا مخصوص داؤ لگا کر بروک لیسنر کو شکست دی۔

بوبی لیشلے نے گولڈ برگ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن سینئر ریسلر گولڈ برگ نے بالآخر انہیں شکست سے دوچار کیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولڈ برگ نے اپنا مشہور اسپیئر مار کر بوبی لیشلے کو اوپر سے نیچے پھینک دیا اور خود بھی نیچے جاگرے۔

اس اسپیئر کے بعد گولڈ برگ تو اٹھ گئے لیکن بوبی لیشلے اٹھ نہ سکے اور گولڈ برگ نے کامیابی حاصل کرلی۔

دونوں ریسلر کے درمیان ’نو ہولڈ بیرڈ‘ کا مقابلہ ہوا تھا جس کا مطلب ہے کہ کوئی روک ٹوک نہیں ہے، ریسلر کرسی، ٹیبل جو چاہے حریف کو مارنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

گولڈ برگ نے لیشلے کو اسٹیج سے نیچے پھینکا، جیسے ہی گولڈ برگ نے جیت کا جشن منایا لیشلے اٹھے اور پیچھے کی جانب چلے گئے۔

واضح رہے کہ گولڈ برگ اس سے قبل بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دے چکے ہیں، ایونٹ سے قبل گولڈ برگ نے سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لیشلے کو زیر کردیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں