تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

سعودی عرب: تعلیمی سال کے حوالے سے شاہی فرمان جاری

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کے حوالے سے شاہ سلمان کی جانب سے شاہی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آن الشیخ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ونجی اسکولوں کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے رواں سال اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دی گئی۔

وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ تعلیمی ادارے طے شدہ قوائد وضوابط کے تحت تعلیمی سال مکمل کریں گے، ملک میں کورونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Comments