جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نیا شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں پبلک پراسیکیوشن کے 42 ارکان کی ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجسنی کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک رکن کو ادارے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعودالمعجب نے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پبلک پراسیکیوشن کی مکمل اور مسلسل سرپرستی کررہے ہیں۔

بپبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی ترقی کا نیا شاہی فرمان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہوں گی، پبلک پراسیکیوشن زیادہ مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے گا۔

شیخ سعودالمعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ مزید محنت کریں اور اعلیٰ قیادت نیز معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں