ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا، سعودی عرب

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین پر ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وفد کا کہنا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کر رہے تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امن بہت ضروری ہے اور اس میں بہت دیر ہو چکی ہے۔

عالمی کانفرنس کی تیاری کے لیے منعقد اجلاس میں سعودی وفد نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی حکومت کی حمایت کا مطالبہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس کی اصلاحی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جاں نوئل بارو نے گزشتہ روز غزہ کے بارے میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کی وزارتی کمیٹی کے ارکان کی میزبانی کی۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے، دو ریاستی حل کی حمایت مملکت کا کئی دہائیوں سے ایک مضبوط اور مستقل موقف ہے۔

سعودی مندوب برائے اقوام متحدہ ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس ایک رسمی اور جامع راستہ ہے جو ایک منصفانہ اور مستقل حل تک پہنچنے کی بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کی صبح سے اب تک کم از کم 76 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ سب سے ہولناک ثابت ہوا جہاں ایک خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تقریباً 50 افراد شہید یا لاپتہ ہو گئے۔

نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ ”اسرائیلی فوج شہریوں کو تفریحاً قتل کر رہی ہے۔”دنیا نے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں