ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسکولوں سے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے تمام پرنسپلز کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 بمطابق 21 ذو الحجہ 1441ھ سے ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11اگست 2020 سے سبکدوش کردیے جائیں۔ یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔

- Advertisement -

تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے، سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی اسکول اپنے پرنسپلز اور ایچ ایمز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں