تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی حکومت کی جانب سے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ریاض : سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر سمندری سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ لگژری کروز  متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد مملکت میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

سعودی سیاحت اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال سعودی سمر فیسٹیول کے دوران مملکت میں بحیرہ احمر کے ساحل پر لگژری کروز کے ذریعے سمندری سیر کا تجربہ کیا جائے گا۔

سیاحت اتھارٹی نے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ سمندری سیاحت سے لطف اٹھانے کے لیے صحت ضوابط تیار کیے ہیں۔

سعودی سیاحت اتھارٹی نے کروز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر لگژری کروز متعارف کرائیں اور ان کے روٹ طے کیے جائیں۔

سمندری سیاحت کے سلسلے میں سیاحوں کو سہو لتیں فراہم کی جائیں۔ کروزشپ پروگرام 25 جون سے 30 ستمبر 2020 تک جاری سمر فیسٹیول کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔

اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’وزٹ سعودی ‘ پروگرام جاری کر رکھا ہے۔ سعودی سیاحت اتھارٹی مملکت بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ، سیاحوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے سروے بھی کرا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -