تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب میں کرونا کی تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 421 نئے کیسز رپوٹ ہوئے جس کے بعد مملکت میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 132 ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کروناوائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے اپنے تازہ اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 مریضوں کی اموات ہوئیں، جبکہ کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مملکت میں کرونا مریضوں کی مجموعی طور پر اموات کی تعداد 4 ہزار 972 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 561 مریض صحت یاب ہوئے، سعودی عرب میں صحت یاب مریضوں کی شرح 95.75 ہوگئی۔

کرونا کے نئے کیسز زیادہ تر سعودی شہر مدینہ، مکہ اور ینبو میں رپورٹ ہوئے، مملکت میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 391 ہے۔ جبکہ 879 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -