عرب وزرائے داخلہ کونسل کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اعلی ترین درجے کا ’شہزادہ نایف ایوارڈ برائے عرب امن‘ سے نوازا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین کو یہ ایوارڈ عرب معاشرے کے لیے کی گئی بے مثال امن کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نوازا جانے والا ایوارڈ وصول کیا جو تیونس میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں روز افزوں ترقی کر رہا ہے اور 2040 میں اس کے دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بننے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی سرمایہ کاری بینک ’گولڈمین ساکس‘ کی حالیہ رپورٹ میں 2040 تک سعودی عرب دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بننے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2040 میں سعودی عرب کی متوقع جی ڈی پی 2.4 ٹریلین ڈالر (9 ٹریلین ریال) جبکہ مملکت کی آبادی 45 ملین تک پہنچ جائے گی۔
غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟ بائیڈن کا اہم بیان
اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2040 میں چین، امریکا کو پیچھے چھوڑ کر 34.1 ٹریلین ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بننے جا رہا ہے جبکہ امریکا کی جی ڈی پی 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔