منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں‌ شوال کا چاند نظر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا لہٰذا عید الفطر کل بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدیر میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مکہ، مدینہ، دمام سمیت 10 مقامات پر ہوا۔

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیرملکی شہری بھی چاند کی گواہی دے سکتے ہیں، علاوہ ازیں انڈونیشیا، ملائیشیا اور آسٹریلیا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سپارکو نے بھی عیدالفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا کل قومی امکان ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے کی ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے باآسانی نظر آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں