سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے جبکہ عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔
تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
- Advertisement -
چاند نظر نہ آنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔
#BREAKING: Shawwal crescent moon has not been sighted in #SaudiArabia on Monday, meaning that #Ramadan will last 30 days this year, and Eid Al-Fitr will fall on Wednesday, April 10 pic.twitter.com/r0JNUzYALC
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) April 8, 2024