اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ویکسین لگوانے والوں کے لیے شیشہ سروس

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ویکسین لگوانے والوں کو شیشہ سروس فراہم کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ صحت عامہ نے کہا ہے کہ قہوہ خانو ں میں صرف ویکسین لگوانے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو شیشہ سروس کی اجازت ہوگی۔

محکمہ صحت عامہ کے مطابق قہوہ خانوں میں پیر 17 مئی سے شیشہ اور حقہ پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن یہ ان کو پیش کیے جائیں گے جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہوں۔

- Advertisement -

ہدایات کے مطابق قہوہ خانوں میں صرف کرونا ویکسین لگوائے گاہکوں کو آنے کی اجازت ہوگی، جب کہ گاہکوں کو شیشہ ڈائننگ ہال میں فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب: تین شعبوں میں ملازمین کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن ختم

محکمے کا کہنا ہے کہ شیشہ صرف کھلے مقامات پر پیش کیا جا سکے گا جب کہ قہوہ خانوں میں ٹیبل سسٹم بھی تبدیل کرنا ہوگا، ایک ٹیبل سے دوسری ٹیبل کے درمیان ضروری فاصلہ کم از کم 3 میٹر کا ہوگا۔

واضح رہے کہ قہوہ خانوں کے ملازمین کے لیے پہلے ہی ویکسین لازمی قرار دی جا چکی ہے، محکمہ صحت عامہ نے کہا تھا اگر قہوہ خانو ں کے مالکان ویکسین نہ لگوانے والوں کو ملازم رکھنا چاہیں، تو اس شرط کی پابندی کرنا ہوگی کہ کارکنان پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کریں، جو زیادہ سے زیادہ 7 دن کے لیے مؤثر ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت بلدیات کی جانب سے ہوٹلوں، اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور اسٹالز کے علاوہ مردانہ باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے یکم شوال تک لازمی ویکسی نیشن کی مہلت دی گئی تھی، جو ختم ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں