تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب، ایک فلم کی شوٹنگ مکمل، مزید کون سی ہالی ووڈ و مقامی فلمیں تیار ہورہی ہیں

ریاض : سعودی عرب کی العلا کمشنری میں امریکی فلم چیری کی کامیابی کے بعد ہالی ووڈ اور سعودی فلموں کی عکس بندی کےلیے معاہدوں شروع ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر العلا میں ایک ہالی ووڈ فلم کی عکس بندی کے بعد فلم سازوں نے سعودی عرب کا رخ کرلیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی العلا شہر میں ایک اور امریکی فلم کی عکسبندی کی جائے گی جس میں معروف ہالی ووڈ اداکار و اداکارئیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جب کہ سعودی فلمیں بھی العلا شہر میں فلمائی جائیں گے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ العلا شہر میں سعودی فلم انڈسٹری بھی دو فلمیں ( ’بین الرمال، نورۃ‘) عکس بند کرے گی۔

مستقبل میں العلا شہر میں ہالی ووڈ کی جانب سے فلمیں بنانے کےلیے ہالی ووڈ سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ العلا رائل کمیشن کی جانب سے بھی ایک فلم عکس بند کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا پانچ ہزار کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا شہر العلا 7 ہزار سالہ تمدن کا حامل ہے، یہ شہر سحر آفریں وادیوں، ریتیلے پتھروں، سیاہ آتشیں چٹانوں، سنہری ریت، حیرت انگیز شکل و صورت کے پہاڑوں سے بھرا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -