بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی ہنوا کے ساتھ 800 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے جنوبی کوریائی کمپنی ہنوا سے دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی مالیت 800 ملین ڈالر یعنی 3 ارب ریال ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دفاعی صلاحیتوں اور سپلائی چین خدمات کو سپورٹ کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی ہنوا کے ساتھ 3 بلین سعودی ریال ($800 ملین) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ سب سے بڑا معاہدہ ہے جس پر سعودی عرب نے منگل کو مقامی اور بین الاقوامی دفاعی فرموں کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔

گزشتہ سال سعودی عرب اور یونان کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت مملکت یونانی حکومت سے دفاعی سسٹم حاصل کرے گا۔ سعودی عرب نے یونان سے امریکی ساختہ دفاعی سسٹم پیٹریاٹ کی خریدے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں