تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب جی 20 کی سربراہی سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک

ریاض: سعودی عرب نے جی20 کی سربراہی کا منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا اور اگلے سال نومبر میں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے دنیا کے بیس بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے، نومبر 2020 کے آخر تک جی 20 کی سربراہی مملکت کے پاس رہے گی اور آئندہ سال 21اور 22 نومبر کو سربراہ اجلاس ریاض میں ہوگا۔

سعودی عرب جی 20 کی قیادت کے دوران تین اہدف پر توجہ مرکوز کرے گا، جن میں لوگوں کو بااختیار بنانا، ایسا ماحول بنانا جس میں سب خاص طور پر خواتین اور نوجوان افراد کام اور ترقی کر سکیں، خوراک و پانی کے تحفظ کو فروغ دینا اور ایسے منصوبے بنانا، جس سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہو۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم جی 20 میں شامل ممالک کے تعاون سے قابل قدر کارنامے حاصل کرنے کی جدوجہد کریں گے۔ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موجود امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب اوساکا سے شروع ہونے والے مشن کو جاری رکھنے کا پابند ہےاور  بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔‘

خیال رہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد خاصی تنقید ہوتی رہی ہے، اس نئے اعزاز سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا میں اپنی حکومت کا اثرورسوخ دکھانے کا موقع ملے گا۔

Comments

- Advertisement -