اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں ہزاروں افراد کو ملازمتوں کی فراہمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی افراد کیلئے روزگار کی فراہمی اور ان کی فلاح بہبود کیلیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت 38ہزار افراد کو روزگار ملا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی طرف سے 45ہزار سے زائد ’تمکین‘ سے مستفید افراد کی مدد کی گئی، جن میں سے تقریباً 38ہزار نے ملازمتیں حاصل کیں۔

تمکین کیا ہے؟

’تمکین‘ سعودی عرب میں واقع ایک صنعتی اور تجارتی کمپنی ہے جسے تمکین گروپ بھی کہا جاتا ہے، یہ ادارہ لوگوں کو ملازمت کے مواقع، کاروباری منصوبوں کے لیے معاونت اور فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کی مالی خودمختاری کو فروغ دینا ہے۔

- Advertisement -

saudi arabia

یہ پروگرام تین بنیادی پلیٹ فارمز پر کام کرتا ہے جن میں ملازمت، اقتصادی، مالی اور غیر مالی مدد کے ساتھ اہلیت و تربیت شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2024 کے وسط تک 10,813 سے زائد مستفیدین نے ملک بھر میں سماجی تحفظ کے دفاتر میں 423 تربیتی کورسز اور ورکشاپس مکمل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں