سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیوروں اور ایپلی کیشن ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی منظوری دی ہے اس پرعمل درآمد 12جولائی 2022 سے کیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ٹیکسی اور ایپلی کیشن کے ڈرائیوروں کے یونیفارم سے ٹرانسپورٹ سروس کا معیار بلند ہوگا اور اس کے خوشگوار اثرات پڑیں گے۔
اتھارٹی نے کہا کہ ٹیکسی اورایپلی کیشن ٹیکسی سروس کو جدید تر بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے متعدد تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔
ٹیکسیوں کی تکنیکی خصوصیات متعین کی جارہی ہیں۔ ٹیکسی میں نئی گاڑیاں استعمال ہوں گی، پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایپلی کیشن اور ٹیکسی سے تعلق رکھنے والے تمام کارکنان اوراہلکاروں سے کہا کہ وہ نئی وردی کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔