تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: اساتذہ ہوجائیں تیار!

ریاض: سعودی عرب میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کے پروفیشن ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اسکولوں میں پروفیشنل ٹیچرز کے تقرر کی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت ٹیسٹ لے کر قابل اور ماہر اساتذہ کی بھرتیاں یقینی بنائی جائیں گی۔

سعودی عرب میں اساتذہ کے لیے ٹیچنگ پروفیشن ایجوکیشن کورس بنائے گئے ہیں اور تمام ٹیچرز اس کورس کا ٹیسٹ دیں گے، اس پابندی کا اطلاق پہلے سے موجود استادوں پر بھی ہوگا، امتحانی مہم کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا، یہ پروگرام وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔

سعودی عرب میں اساتذہ کیلئے بڑی خبر آگئی

اس سلسلے میں وزارت تعلیم اور تعلیی تشخیص کے ادروں کا بھی تعاون ہے۔ خیال رہے کہ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ 23 سے 30 جنوری 2021 کے دوران منعقد کیا گیا۔ اس دوران 40 تدریسی مضامین میں امتحانات لیے گئے۔

ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ تربیتی امتحان پر مشتمل ہوگا، جو 20 سے 25 مارچ 2021 کے دوران لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹیچنگ پروفیشن ایجوکیشن ٹیسٹ میں کامیابی پر ٹیچر کو پروفیشنل سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں بھرتی ممکن ہوسکے گی۔

Comments

- Advertisement -