تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سعودی عرب گرین اینیشئٹو میں تعاون کیلئے ہاتھ بڑھانے پر پاکستان کا شکر گزار

اسلام آباد : سعودی سفیر نے ملک امین اسلم سے ملاقات میں گرین اینیشئٹو میں تعاون کیلئے ہاتھ بڑھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی طاہراشرفی بھی شریک تھے۔

سعودی سفیر نے دونوں ممالک میں معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ولی عہدمحمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام شکریہ کا پیغام پہنچایا۔

سعودی سفیر نے کہا گرین اینیشئٹو میں تعاون کیلئے ہاتھ بڑھانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، ملک امین اسلم نے سعودی قیادت کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کےدرمیان ڈیڑھ سال بعد پہلا معاہدہ ہوگا، وزیراعظم کےآئندہ دورےمیں معاہدےپردستخط کی تقریب ہو گی۔

ہماری وزارت نےمعاہدےکی تفصیلات وفاقی کابینہ بھیج دیں، معاہدے سےدونوں ممالک کےتعلقات مزیداستوارہوں گے ، پاکستانی عوام کو میگا انیشیئٹو میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔

Comments