تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب: جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ

ریاض: سعودی انجینیئرز کونسل نے مملکت میں کام کرنے والے 725 ملازمین کی جعلی ڈگریاں پکڑی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سال 2020 کے دوران انجینیئرنگ کی 725 جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں، مذکورہ ملازمین متعلقہ شعبے میں کام کررہے تھے۔

سعودی انجینیئرز کونسل کا کہنا ہے کہ مملکت میں ڈگریوں کے حوالے سے 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن میں سات سو پچیس جعلی قرار پائیں، یہاں 2614 انجینیئرنگ کنسلٹینسیاں ہیں اور ان کے دفاتر ملک کے تیرہ علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جہاں سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین پکڑے گئے۔

سعودی عرب میں سب سے زیادہ انجینیئرنگ کنسلٹینسیاں ریاض ریجن میں 934 ہیں، گزشتہ سال کونسل میں رجسٹرڈ سعودی انجینیئرز کی تعداد 13465 تھی جہاں تک انجینیئرنگ کمپنیوں کا تعلق ہے تو 297 سعودی عرب میں کاروبار کررہی ہیں۔ جبکہ مملکت میں ایک لاکھ کے قریب غیرملکی انجینیئرز رجسٹرڈ ہیں۔

خیال رہے کہ جعلی ڈگریوں کی خلاف ورزیاں مختلف شعبوں، اداروں اور کمپنیوں کے تفتیشی معاملات کے دوران سامنے آئی ہیں، جبکہ کونسل کے انسپکٹرز نے 147 چھاپے مارے۔

Comments

- Advertisement -