بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب جانے والوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب سفر کرنے والوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، دو اہم ویکسینیشن کو وہاں جانے والوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب آنے والوں کے لیے پولیو اور مینی گیٹس کی ویکسن کو لازمی قرار گیا گیا ہے، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پولیو اور مینی گیٹس سرٹیفکیٹ سفر سے 10 روز قبل حاصل کرنا پڑیگا۔

عمرے پر جانے والوں کو بھی گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہوگی، تاہم لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر مذکورہ ویکسین منہ مانگے داموں پر بیچی جارہی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں میننجائٹس ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے، گردن توڑ بخار کی ویکسین کی بلیک میں فروخت کے باعث پنجاب بھر میں سیکڑوں عمرہ زائرین کو ویکسین کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ویکسین کی قیمت 5 ہزار سے کم لیکن 10 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سرکاری مرکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں