تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب: سونا خریدنے کے خواہش مند افراد موقع سے فائدہ اٹھائیں!

ریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام کے بعد اب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں دو روز قبل سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا لیکن اب معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت کم ہوکر 209.91 ریال فی گرام ہوگئی۔ خیال رہے بدھ کو 24 کیرٹ کا ایک گرام 210.39 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں 22 کیرٹ سونا 192.42 ریال فی گرام ہوگیا۔ جبکہ 21 کیرٹ 183.68 ریال فی گرام اور 18 کیرٹ سونا 157.44 ریال فی گرام فروخت کیا گیا۔

مارکیٹ میں 12 کیرٹ سونے کی بھی مانگ ہے جس کی قیمت 104.96 ریال فی گرام ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -