جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سعودی عرب: دانتوں کے پیشے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے 10 مارچ 2024 سے نجی سیکٹر میں ڈینٹل پروفیشن (دانتوں کے پیشے) کو 35 فیصد مقامی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر اس فیصلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دانتوں کے پیشے کو 35 فیصد مقامی کرنے کا مقصد مملکت میں مرد اور خواتین کیلیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق فیصلے کی پیروی اور اس پر عمل درآمد کیلیے کام کیا جائے گا جس سے مارکیٹ میں شہریوں کی شرکت کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

نجی شعبےMHRSD کی طرف سے فراہم کردہ مراعات اور امدادی پروگراموں سے مستفید ہوں گے تاکہ انہیں ملازمتیں دینے میں مدد مل سکے جس میں مناسب ملازموں کی تلاش، ان کی تربیت اور قابلیت کے عمل کی حمایت، بھرتی اور کیریئر کے تسلسل کے عمل کی حمایت کرنا شامل ہے۔

یہ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ (HADAF) کے ذریعے سپورٹ اور روزگار کے پروگراموں کے علاوہ سسٹم میں دستیاب تمام سعودائزیشن سپورٹ پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کے علاوہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں