جدہ : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کوسعودی ڈویلپمنٹ فنڈسے500ملین ڈالرفراہم کرے گا، رقم کو پاکستان میں انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ،آبی وسائل کی ترقی پر خرچ کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی ولی عہد سےملاقات ہوئی ہےکابینہ اراکین موجودتھے، میری سعودی وزیرخارجہ کےساتھ بھی نشست ہوئی، ملاقاتوں کاماحول انتہائی دوستانہ تھا ، ولی عہدخودوزیراعظم کاخیرمقدم کرنےتشریف لائے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وفودکی سطح پرمذاکرات کےبعدہماری ایک اسمال گروپ ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف اورمیں خود موجود تھا، اس دوران افغان امن عمل سمیت خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نےانکی حالیہ آؤٹ ریچ کےحوالےسےاعتمادمیں لیا، وزیراعظم اورولی عہدکےدرمیان ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے، سعودی عرب اورپاکستان کےمابین کوآرڈینیشن کونسل کاقیام ہوگا جبکہ ادارہ جاتی سطح پرایک اسٹرکچرڈانگیجمنٹ پلان ترتیب دیاگیاہے اور ہم نےسرمایہ کاری،روزگارکےمواقعوں میں آگے بڑھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدنےہمیں سعودی عرب کےویژن کےخدوخال سےآگاہ کیا، انکےمطابق ویژن کوعملی جامہ پہنانےکیلئےانہیں10ملین افرادی قوت درکارہوگی، اس مطلوبہ ورک فورس کازیادہ حصہ پاکستان سےلیاجائےگا، روزگارکےحوالےسےیہ پاکستانیوں کیلئےایک بہت بڑی خبرہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 5اہم معاہدوں پردستخط کیےگئے ہیں، ایک معاہدہ کوآرڈینیشن کونسل کےقیام کےحوالےسےہوا، 2معاہدےقیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے جبکہ 2معاہدوں پرمیں نےدستخط کیے،ان میں ایک معاہدہ انسدادمنشیات کاتھا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دوسرےمعاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کوسعودی ڈویلپمنٹ فنڈسے500ملین ڈالرفراہم کرے گا، رقم کو پاکستان میں انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور آبی وسائل کی ترقی سمیت ہائیڈروپاورڈویلپمنٹ کیلئےخرچ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نےاوآئی سی اوراس کی آئندہ سمت کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نےسعودی ولی کودورہ پاکستان کی دعوت دی جوقبول کی جبکہ سعودی ہم منصب کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی انہوں نےقبول کی ہے، عیدکےبعددورہ پاکستان کےخدوخال طےکرنےکیلئےسعودی وفد تشریف لائےگا، مجموعی طورپریہ دورہ سعودی عرب انتہائی سود مند رہا ہے۔