جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سعودی عرب: سفری ‘گرین لسٹ’ جاری، پابندی کے شکار مسافروں کیلئے خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی سفری گرین لسٹ کے بعد سعودی مسافر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی محکمہ سیاحت و ثقافت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت گرین لسٹ میں شامل ممالک سے اماراتی دارالحکومت آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی سفری گرین لسٹ میں سعودی عرب سمیت بحرین، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، آئرلینڈ، برونائی، آسٹریلیا اور البانیہ شامل ہوئے ہیں۔

محکمہ سیاحت وثقافت نے مزید بتایا کہ گرین لسٹ کورونا وائرس میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں اپ ڈیٹ کی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا، نئے شامل ہونے والے ممالک کے مسافر ہوٹل قرنطینہ نہیں کریں گے۔

نئی گرین لسٹ پر عمل درآمد 20 اگست سے جاری ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کسی نے سفر سے 28 روز قبل ویکسین کی آخری خوراک لی ہوگی تو ابوظہبی، بحرین، یونان، سیشلزی اور سربیا آنے جانے والوں سے سفر کے وقت ہوٹل قرنطینہ کے لیے نہیں کہا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں