اشتہار

سعودی عرب: فضائی مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی سول ایوی ایشن نے فضائی مسافروں سے کہا ہے کہ سفر کے لیے توکلنا ایپ پر کرنٹ اسٹیٹس دکھانا ضروری ہے جس کے بعد بورڈنگ پاس جاری ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کے ترجمان ابراہیم الروسا نے پروازوں سے متعلق مسافروں کے لیے مختلف ہدایات اور وضاحتیں پیش کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو توکلنا ایپ پر کرنٹ اسٹیٹس ‘محفوظ’ دکھانا لازمی ہے جس کے بعد سفر کی اجازت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی ایئرپورٹس کے 3 مقامات توکلنا ایپ دکھانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ابراہیم الروسا کا کہنا تھا کہ بورڈنگ پاس حاصل کرنے اور پھر پرواز کے لیے توکلنا ایپ کا کرنٹ اسٹیٹس ‘محفوظ’ ہونا لازمی ہے، بصورت دیگر سفر نہیں کرسکتے۔ ایئرپورٹس پر پہلا مقام ملازمین کے لیے مختص ہے جہاں وہ اپنا توکلنا ایپ شو کرائیں گے، دوسرے مرحلے میں ایئرلائن کے کاؤنٹر پر مسافروں کو اپنا کرنٹ اسٹیٹس دکھانا پڑے گا۔

سعودی عرب: پروازوں کی بکنگ میں زبردست اضافہ

اسی طرح تیسرے مرحلے میں جہاز پر سوار ہوتے وقت بھی مسافروں کیلئے توکلنا اسٹیٹس دکھانا لازمی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کے توکلنا ایپ کے کرنٹ اسٹیٹس پر ’محفوظ ‘ کا اسٹیٹس ہو خواہ وہ ویکسینیشن کے ذریعے ہو یا ماضی میں کورونا سے شفایابی کے بعد، سفر کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں