اشتہار

سعودی عرب میں ملازمتوں سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں 75 فیصد ملازمتوں کو مقامی بنانے کیلیے ایک پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن کیپیسٹی انیشیٹو کی تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے پاس دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہے، اعداد و شمار کے مطابق 15 فیصد خواتین اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

- Advertisement -

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کیلیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت تعلیم، دیگر وزارتوں اور تربیتی اداروں کیلیے صلاحیتیں پیدا کرنے، ملازمین کو برقرار رکھنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایک کمیٹی ہے جس میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندے ہیں، کمیٹی میں ہر ٹیم تحقیق اور ترقی کیلیے کام کرے گی، علاوہ ازیں، پیشہ ورانہ تربیت پر کام کرنے والی ٹیمیں بھی اس میں ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ وہ انسانی وسائل اور انسانی سرمائے کی ترقی کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں