اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب: تین شعبوں میں ملازمین کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں تین سماجی شعبوں کے کارکنوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن یکم شوال کو ختم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت بلدیات کی جانب سے ہوٹلوں، اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور اسٹالز کے علاوہ مردانہ باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے یکم شوال تک لازمی ویکسی نیشن کی مہلت دی گئی تھی۔

صحت حکام کی جانب سے مذکورہ شعبوں کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مذکورہ مہلت کے دوران کرونا ویکسین لگوائیں یا اپنے خرچ پر ہفتہ وار کرونا ٹیسٹ کروائیں، یہ مہلت یکم شوال کو ختم ہو گئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے کرونا ویکسین کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، ویکسین لگوانے کے لیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پر شہریوں کو خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوتا ہے، جس کے بعد مقررہ دن اور وقت کے مطابق سینٹر میں جا کر ویکسین لگوائی جاتی ہے۔

ویکسین لگوانے کے 2 ہفتے کے بعد وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ پر ’ویکسین کی پہلی خوراک سے محفوظ ‘ کا اسٹیٹس ظاہر ہو جاتا ہے، جب کہ وزارت کے قانون کے مطابق کسی بھی ادارے یا مارکیٹ میں جانے والے کو’صحتی‘ ایپ کا اسٹیٹس دکھانا لازمی ہے۔

اگر کوئی شخص کرونا میں مبتلا ہو تو صحتی ایپ پر اس کا اسٹیٹس بیماری کی نشان دہی کر دیتا ہے، دوسری صورت میں ’بیماری سے محفوط‘ کی عبارت دکھائی دیتی ہے اور ایپ کا رنگ سبز ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں