منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا شخص بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ ٹریفک پولیس نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے سعودی کو گرفتار کرلیا جس کی وڈیو سنیپ چیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ جان لیوا رفتار سے ڈرائیونگ اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خودستائشی میں مبتلا ہونا سنگین جرم ہے۔

محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد اسے ٹریفک کورٹ کے حوالے کردیا گیا۔

محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ مقررہ ضوابط کے مطابق 250 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے والا شہری 3 خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔

ٹریفک قانون کے بموجب گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ خود کو ڈرائیونگ کے سوا کسی اور کام میں مصروف کرے- ڈرائیونگ سے دھیان ہٹانا ٹریفک خلاف ورزی ہے اس پر 300 تا 500 ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔

ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ممنوع ہے- مقامی شہری نے برق رفتار ڈرائیونگ کی موبائل سے وڈیو بناکر دوسری خلاف ورزی کی اس پر 500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ ہے-

ٹریفک قانون کے تحت شاہراہ پر مقررہ رفتار سے فی گھنٹہ 50 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا قابل سزا عمل ہے اس پر 1500 سے 2 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے- مقامی شہری تینوں خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے جس پر اسے تینوں سزائیں مل سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ خلاف ورزیوں پر اظہار فخر کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ایک اور جرم ہے اس پر بھی اسے اضافی سزا دی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں