سعودی عرب کی کابینہ نے گزشتہ روز وزٹ ویزے کے تمام مقاصد کے لیے سنگل انٹری کی صورت میں قیام کی مدت 3 ماہ کرنے اور ویزا کے ڈھانچے کے شیڈول میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی پورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے لیے ٹرانزٹ ویزا کی میعاد 3 ماہ اور قیام کی مدت 96 گھنٹے بغیر فیس کے مقررکی گئی ہے۔
سعودی کابینہ کے فیصلے کے مطابق زائرین ایک ملٹی وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو پورے سال کے لیے کارآمد ہے جو انہیں سعودی عرب میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دے گا۔
یہ سیاحتی سرگرمیوں اور عمرہ کرنے کا ویزا ہے (سوائے حج کے موسم کے) اور اس میں مطالعہ جیسی دیگر سرگرمیوں کی مشق کرنا شامل نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی شہریوں کو صرف ایک درست پاسپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے انہیں ویزا کی ضرورت نہیں۔