جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم امداد حسین کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا، جہاں سے ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم امداد حسین پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، 2020 میں وہ ایک قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ فیروزوالا، شیخوپورہ میں قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں