ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی مرکز برائے موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج مملکت کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد و غبار کا بھی امکان ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ غبار آلود ہوا کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ریاض اور مشرقی علاقوں کے علاوہ نجران میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔

- Advertisement -

عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں دن بھر موسم آبرآلود رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

بحرالاحمر میں ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی جبکہ ہوا کا رخ شمال سے شمال مغربی سمت ہو گا۔ بعض مقامات پر تیز ہوا کے باعث موجیں ایک سے 2 میٹر تک بلند ہوں گی۔

ہزاروں ملازمتیں، سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

مملکت کے شمالی حدود کے علاقے، الجوف اور تبوک میں موسم آبر آلود رہے گا جبکہ تبوک ریجن کے علاقے علقان، الظھر اور جبل اللوز میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں