جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سعودی عرب: کون کون سے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جو اتوار تک جاری رہے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہلکی اوردرمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقے بھی بارش اور گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ ریاض میں بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوا اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق مشرقی ریجن کے علاوہ حائل، الباحہ، حدود الشمالیہ، عسیر، تبوک، قصیم، الجوف اور جازان میں بھی کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے مختلف علاقے ان دنوں شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لندن میں رات بھرہلکی برفباری کاامکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد موسم اور مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کچھ علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر میں بلیک آئس اور شدید سردی کی نئی یلووارننگ جاری کی گئی ہے۔

متنازع اسرائیلی نقشہ، سعودی عرب کا ردِ عمل سامنے آگیا

مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا ہے، جس کے سبب 140 اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف نے بلیک آئس کی شکل اختیار کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں