تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حج کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ سعودی محکمہ موسمیات نے بتادیا

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے’حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔‘

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ذی الحجہ میں انتہائی درجہ حرارت دن کے وقت 43.2 سینٹی گریڈ جبکہ کم از کم درجہ حرارت  28.8 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔‘

قومی مرکز نے بتایا کہ ’مدینہ منورہ میں ذی الحجہ کے دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے نصف ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔‘

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ کم از کم درجہ حرارت  29.8 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔‘

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آئندہ ایام میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی، جبکہ اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔‘

Comments

- Advertisement -