تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: لوہار کے ویزے پر آکر غیرملکی نے کیا کیا؟ دیگر کیلئے بھی انتباہ!

ریاض: سعودی پولیس نے لوہار کے ویزے پر آکر ڈینٹسٹ کے طور پر کام کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دارالحکومت ریاض میں کارروائی کی اس دوران غیرملکی کو پکڑا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پرانے طرز کے ایک محلے میں ڈینٹل سینٹر پر چھاپہ مارا گیا جسے غیرملکی کارکن نے غیر قانونی طریقے سے قائم کیا ہوا تھا، اہلکاروں نے موقع پر ہی لوہار کے ویزے پر آئے شہری کو دھر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خصوصی اطلاع پر کی گئی، ڈینٹل سینٹر سے دیگر افراد کی بھی گرفتاری عمل میں آئی جنہیں پولیس نے پوچھ گچھ کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

محکمہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تفتیشی دورے اور چھاپہ مہم جاری رہے گی۔

Comments

- Advertisement -