تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: رمضان میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

ریاض: سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان کے دوران نجی شعبوں کے لیے اوقات کار جاری کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران نجی شعبوں میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ 6 گھنٹے ہوگی۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی اوقات کے دوران ملازمین کو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی عرب: رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ مقرر

وزارت ہیومن ریسورسز کی ہدایت کے مطابق تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، مصافحہ سے اجتناب کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ قبل ازیں حکومت نے سرکاری شعبے میں رمضان کے دوران 5 گھنٹے ڈیوٹی اوقات کا تعین کیا۔ سرکاری محکمے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -