سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ شہری دفاع نے عوام کو خبردار کردیا ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق آئندہ پانچ روز کے درمیان مملکت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ’ عسیر، باحہ، نجران، جازان، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل اور تبوک میں پانچ دن تک بارش سے سیلاب کے خطرات ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امکان ہے کہ ریاض، قصیم اور الشرقیہ بھی بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوجائے، ابتدا میں بارش درمیانے درجے سے ہوگی بعد ازاں تیز بارش میں تبدیل ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ورکرز کے لئے اہم اعلان
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں رہائش پزیر شہری اور غیرملکی بارش سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنےکے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے مقامات پر جانے سے گریذ کرے جہاں سیلاب کا پانی جمع ہوتا ہو، ڈیم والےعلاقوں سے دور رہیں اور مختلف ذرائع ابلاغ پر نظر رکھیں۔
ساتھ ہی سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں۔