تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: متعدد ویب سائٹس کیوں بند کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب میں انٹلکچول پراپرٹی اتھارٹی نے ‘انٹکلچول رائٹس’ کی خلاف کرنے پر 77 ویب سائٹس کو بند کردیا اور کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں انٹلکچول پراپرٹی اتھارٹی کی جانب سے ویب سائٹس کا جائزہ لینے کے لیے مہم جاری ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کوئی بھی ویب سائٹ قانونی کی خلاف ورزی نہ کررہا ہو، جبکہ ملوث پائے جانے والی ویب سائٹس بند کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارہ ویب سائٹ کے مواد کے ذریعے ویب سائٹ کا مشاہدہ کررہا ہے۔ جبکہ خصوصی ٹیمیں دیگر شہروں میں اسٹورز جاکر معلامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اس مہم کا مقصد انٹکلچول پراپرٹی کے حقوق کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اتھارٹی نے تقریباً 335 ویب سائٹس کا وزٹ کیا جن میں سے 77 غیرقانونی اقدام میں ملوث پائی گئیں۔

سعودی عرب پر ہیکرز کا حملہ، متعدد اہم ویب سائٹس متاثر

متعلقہ ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یاسر الدیبسی کا کہنا ہے کہ جن ویب سائٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا وہ سعودی عرب سے باہر سے آپریٹ ہورہی تھیں۔ زیادہ تر نغمے اور گیت چوری کر کے ان ویب سائٹس پر چلائے جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ویب سائٹس صارفین کے ڈیٹا کو بھی نقصان پہنچا رہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -