سعودی عرب میں رواں ہفتے کے اختتام پر اسکولوں میں چھٹی ہو گی۔
اس حوالے سے وزارت تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے اتوار تک طویل ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔
واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے سمسٹر سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے دوران ہر سمسٹر میں طویل ہفتہ وار چھٹی ہو گی۔
سعودی عرب: اسکولوں میں پہلے سمسٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان
- Advertisement -
اس ہفتے کے آخر میں یعنی 15 اور جنوری کو طویل ہفتہ وار چھٹی رکھی گئی ہے جب کہ دوسرے سمسٹر میں اگلی چھٹی 22 اور 23 فروری ہو گی۔
اسی طرح تیسرے اور آخری سمسٹر میں چھٹی 13 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے سمسٹر کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔