تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب ’فیوچر انویسٹمنٹ اینی شی ایٹو‘ کی میزبانی کرے گا

ریاض : ’فیوچر آف انویسٹمنٹ اینشی ایٹو‘ پروگرام میں عالمی رہ نماؤں اور پالیسی سازوں کے ساتھ متعدد اوپن پینل بات چیت بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں تیسرے سالانہ فیوچر آف انویسٹمنٹ اینشی ایٹو کا اجلاس ریاض میں شروع ہوا 31 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں سعودی عرب کے پبلک فنڈ کی طرف سے 300 عالمی فیصلہ ساز شخصیات اور سربراہان مملکت کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔

تین سو موثر عالمی شخصیات کی فیوچر انویسٹمنٹ اینشی یٹو میں شرکت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ مملکت میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھ رہا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شمالی امریکا، ایشیا، یورپ ، جنوبی افریقہ اور مشرق وسطی کے وفود شامل ہیں اس پروگرام میں عالمی رہ نماؤں اور پالیسی سازوں کے ساتھ متعدد اوپن پینل بات چیت شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں فیصلہ سازوں ، سرمایہ کاروں اور 30 سے زائد ممالک کے ماہرین کے علاوہ 300 مقررین کی شرکت شامل ہے، اس میں اس تقریب کے عالمی رجحان کی عکاسی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ براعظم شمالی امریکا کے 39 فی صد نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔

شرکا کی 20 فی صد تعداد یورپ،19 فی صد ایشیا سے شرکت کرے گی۔ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں 6000 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -