تازہ ترین

پرفضا مقام پر کھیلوں کو انعقاد، سعودی عرب بازی لے گیا

ریاض: ایشین اولمپک کونسل نے ایشین گیمز 2029 کی میزبانی سعودی عرب کے سپرد کردی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے نیوم کے پہاڑی سیاحتی علاقے ٹروجینا میں ان گیمز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے ایشین اولمپک کونسل نے متفقہ رائے سے منظور کرلیا ہے۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے منگل کے روز باضابطہ اعلان کیا، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سعودی اولمپک کمیٹی صدر کے علاوہ اہم فورمز کے بھی ذمہ دار ہیں، وہ ان دنوں کمبوڈیا میں سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جہاں اولپک کونسل آف ایشیا کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔تاریخی موقع پر سعودی اولمپک کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹروجینا کے حق میں میزبانی کا فیصلہ تمام سعودی شہریوں کی فتح ہے، یہ اس بات کی عکاس ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی ایونٹ کی بہترین طریقے سے میزبانی کرسکتا ہے۔

اس تاریخی اعلان کے بعد سعودی عرب مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں ونٹر گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوم سٹی کا حصہ تروجینا ساحلی علاقے عقبہ سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کی اونچائی 1500 میٹر سے 2600 میٹر تک ہے۔

Comments

- Advertisement -