پیر, جون 17, 2024
اشتہار

شادی کے بعد پڑھائی چھوڑنے والی سعودی خاتون نے بڑھاپے میں کس مضمون میں گریجویشن کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایک سعودی خاتون ھدی العبیدا نے 40 برس بعد 63 سال کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

الاخباریہ ٹی وی کے مطابق سعودی خاتون شادی کے بعد پڑھائی چھوڑ کر گھر داری میں مصروف ہو گئی تھیں، اپنی خانگی زندگی میں شوہر کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے انھوں نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، تاہم شوہر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آخرکار انھوں نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جوڑ لیا۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ھدی العبیدا نے بتایا کہ انھیں گریجویشن آنرز کرنے کا شوق اپنے بچوں کو دیکھ کر آیا، جب بچے یونیورسٹی جاتے اور راتوں کو پڑھا کرتے تو انھیں بھی پڑھنے کا شوق ہوا۔

- Advertisement -

ھدی العبیدا کو شروع میں انگریزی کی تیاری میں کافی دشواری پیش آئی، لیکن محنت اور شوق سے انھوں نے فاؤنڈیشن ایئر کامیابی سے مکمل کیا اور سائیکالوجی میں گریجویشن کر لی۔ خاتون نے بتایا کہ یہ ان کا پسندیدہ مضمون تھا۔

سعودی خاتون کے مطابق ان کی اس کامیابی میں ان کے شوہر کا بڑا ہاتھ ہے، کہ انھوں نے ہمیشہ ان کی پذیرائی کی، اور ہمت دلاتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں