ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اسپتال قائم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں عوام کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت مملکت کے پہلے ورچوئل ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے، صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

- Advertisement -

امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے43 ہسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130ہسپتال اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیرصحت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے ورچوئل ہسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی نوعیت کی اہم تبدیلی ہے۔

Saudi Arabia' Ministry of Health has launched the first virtual hospital in the Middle East on Monday, under the name of (Seha Virtual Hospital).

وزارت صحت سرکاری اور نجی سیکٹرز کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت قائم کرنے اور رابطے استوار کرنے کے جذبے سے مملکت کے نجی ہسپتالوں کے ساتھ 100 سے زیادہ معاہدے کر چکی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 130 منسلک ہسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال (ایس وی ایچ) دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔

واضح رہے کہ ایس وی ایچ کے مریضوں کو سپیشلائزڈ ڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ انہیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک محدود رکھا جائے گا۔

ایک اہلکار نے عرب نیوز کو بتایا کہ مریض اب ایک ہی کنسلٹنگ روم سے دوسری اور تیسری طبی رائے حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے ساتھ ویڈیو کالز کے برعکس ایس وی ایچ مریضوں کو اپنے مقامی ہسپتال کا دورہ کرنے اور مملکت بھر کے اعلیٰ ماہرین کے ساتھ حقیقی وقت میں لائیو ویڈیو کلینکل سیشن میں شرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

سیشن کے دوران اہم علامات لمحہ بہ لمحہ شیئر کی جا سکتی ہیں جبکہ ٹیسٹ اور ایکس رے بھی لیے جا سکتے ہیں اور ماہرین کے نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔

ایمرجنسی مداخلتیں 24 گھنٹے فراہم کی جا سکتی ہیں اوراعلیٰ سپیشلسٹس کے ساتھ حقیقی وقت کی مشاورت بھی پیچیدہ معاملات سے نمٹنے میں مقامی جونیئر عملے کی رہنمائی کرے گی۔

ایس وی ایچ 12 اہم خصوصیات اور 35 سے زیادہ ذیلی خصوصیات کا احاطہ کرتا ہے جس میں ہسپتال میں گھر پر فالو اپس جہاں دائمی طور پر بیمار مریض اپنے گھر کے آرام کے ساتھ ڈاکٹروں سے جڑے رہ سکتے ہیں۔

ایس وی ایچ کی صلاحیتوں کے ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے ایس وی ایچ کی قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر مونا السبائی نے ایک 23 سالہ مرد مریض کے کیس کو یاد کیا جو اپنی آواز میں خرابی کا شکار تھا۔

اس مریض کو مقامی ڈاکٹروں نے ایس وی ایچ ریفر کیا کیونکہ عسیر کے علاقے میں کوئی سپیشلسٹ ڈاکڑ ماہر نہیں تھا۔

ایس وی ایچ سپیشلائزڈ سپیچ لینگویج پیتھالوجسٹ کے ساتھ دو ورچوئل سیشنز کے بعد مریض کی تشخیص ہوئی کہ وہ ہائپر فنکشنل وائس ڈس آرڈر میں مبتلا ہےجس کا پتہ نہ چل سکا، اور بیماری نے اس کے معیار زندگی کو شدید متاثر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں