تازہ ترین

سعودی عرب: ‘آپ کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی’

ریاض: سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین سے استثنیٰ زمروں میں شامل شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں کوروناویکسین لگوانے سے استثنیٰ حاصل ہے ان کے ساتھ ایسے ہی معاملہ ہوگا جیسے ویکسین یافتہ افراد کے ساتھ ہوتا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے واضح کیا کہ جن لوگوں کو کورونا ویکسین سے استثنی دیا گیا ہے، توکلنا میں ان کا یہی اسٹیٹس دکھایا جائے گا اور ان پر پابندی نہیں ہوگی۔ کورونا ویکسین سے استثنیٰ کا اسٹیٹس کے حامل شخص کے ساتھ رویہ ویسے ہی رکھا جائے گا جسے ویکسین لگانے والے ساتھ رکھتے ہیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ وہ شہری جنہیں استثنیٰ حاصل ہے وہ گوگل بلے اور آئی ایس او پر جاکر توکلنا ایپ اپ ڈیٹ کریں تو ان کو اسٹیٹس استثنیٰ کے طور پر شو ہوجائے گا۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر

سعودی عرب میں استثنیٰ اسٹیٹس کے حامل افراد ویکسین لگوانے والوں کی طرح سفر کرسکتے ہیں اور سرکاری و نجی اداروں میں جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جسمانی قابلیت یا مرض کی بنیاد پر وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے بعض لوگوں کو استثنیٰ دے رکھا ہے لیکن عام شہریوں کے لیے ویکسینیشن کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -