تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز شہریوں سے چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی گواہی کا اندراج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ’ام القری کیلنڈر کے مطابق یکم ذوالقعد منگل 31 مئی کو تھا مگر رویت ہلال ثابت نہ ہونے کے باعث مذکورہ دن کو شوال کا 30واں دن قرار دیا گیا تھا اور بدھ یکم جون کو ذوالقعد کی پہلی تاریخ قرار دی گئی تھی۔‘

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ چونکہ رویت کی بنا پر بدھ 29 جون ذو القعدہ کی 29 ویں تاریخ ہے جبکہ ام القری کلینڈر کے مطابق یہ 30 ذو القعدہ ہے لہذا مذکورہ دن میں چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی‘۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کے علاوہ دلچسپی لینے والے افراد رویت کے مقامات میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور جسے بھی چاند نظر آجائے تو اپنی گواہی کا اندراج کرائیں‘۔

Comments

- Advertisement -