تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب : کون کتنا ٹیکس یا جرمانہ دے گا؟

ریاض : سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ویلیوایڈڈ ٹیکس سے متعلق فیلڈ خلاف ورزیوں کی نئی درجہ بندی کی ہے اس کا اطلاق گزشتہ روز  اتوار30 جنوری کردیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی خلاف ورزی پر پہلے تنبیہ کی جائے گی۔

پہلی بار خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، دوسری بار خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ چالیس ہزار تک ہوسکتا ہے۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ نئے نظام میں بغیر فیلڈ والی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہوں گی، اس کا تعلق ٹیکس سے جان چھڑانے، آمدنی کا اقرار نامہ جمع نہ کرانے، انکم ٹیکس ادا نہ کرنے، ادائیگی میں تاخیر کرنے، ٹیکس اقرار نامے میں گھپلے بازی جیسی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام لوگ خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی درجہ بندی سے متعلق نئی گائیڈ بک کا مطالعہ کرلیں۔ یہ اتھارٹی کی ویب سائٹ پرمہیا ہے، ای میل اور رابطہ مرکز سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -