تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کی حکومت نے جزیرہ سندالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مملکت میں سمندری سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سمندری سیاحت کے فروغ کے اس بڑے منصوبے کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔

اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سندالہ منصوبہ نیوم منصوبے میں تیز رفتار ترقی کا عکاس ہے جس کے ذریعے ہمارے وژن 2030 کے مطابق سیاحتی امنگیں پوری ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جزیرہ سندالہ نیوم میں بحیرہ احمر کا سیاحتی مرکز اور لگژری یاٹ کلب کی موجودگی میں دنیا بھر میں سمندری سیاحت کا منفرد مقام ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جزیرہ سندالہ لگژری سمندری سیاحت کا نمایاں مرکز ہوگا۔ جو بحیرہ احمر میں سیر وسیاحت کا اہم ترین دروازہ اور سیاحوں کے لیے بہترین تفریحی مقام ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سندالہ جزیرہ 2024 کے شروع میں سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار ہوگا۔

جزیرہ سندالہ میں لگژری یاٹ کلب کے علاوہ 413 کمرے اور 333 فرنشڈ اپارٹمنٹس ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس میں عالمی شہرت یافتہ ریستوران اور کافی شاپس، شاپنگ مالز سمیت 6474 مربع گز پر مشتمل اعلیٰ معیار کا گالف کورس بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سندالہ بحیرہ احمر میں واقع 840 ہزار مربع میٹر کے رقبے کا جزیرہ ہے جو متعدد جزیرہ میں سے ایک ہے جنہیں سیاحتی مرکز بنانے کا منصوبہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ جزیرہ سندالہ منصوبے سے 3500 اسامیاں پیدا ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -