بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

غیر قانونی حجاج کو روکنے کے لیے سعودی عرب کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کو ہر سال حج سیزن میں غیر قانونی حجاج کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ایک تجویز زیر غور ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ غیر قانونی حجاج کی مشاعر مقدسہ میں آمد کو روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام نافذ کرنے پرغور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی حجاج کو روکنے اور حجاج کی تعداد کو کنٹرول ومنظم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لیے ان معروف کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جو عازمین حج کے مملکت پہنچتے ہی ان کی شناخت اور ڈیٹا محفوظ کرنے کے ساتھ ان کے رہائش اور دیگر امور کی بھی معلومات اپ ڈیٹ رکھنے کی اہلیت رکھتی ہو۔

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ کیمروں کے ذریعے حجاج کی نقل و حرکت اور انکے بارے میں مکمل معلومات محفوظ کی جائیں گی ۔

عازمین کو ایسے اسمارٹ کارڈز فراہم کی جائیں گے جن پر انکی مکمل معلومات موجود ہوں گی ۔

اس ضمن میں وزارت حج کی جانب سے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی استعمال میں آسان ہو اور وہ دیگر سسٹم کے ساتھ باسانی ضم ہو کر بہتر طورپر کام کرسکیں۔

وزارت حج چاہتی ہے کہ مجوزہ سسٹم کو مکہ مکرمہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کے علاوہ مشاعر مقدسہ ، ایئرپورٹس ، حرمین شریفین کے دروازوں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائشی عمارتوں میں نصب کیا جائے تاکہ نگرانی کا عمل جامع انداز میں کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ رواں سال حج کے دوران سینکڑوں عازمین حج شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہوئے تھے اور سعودی حکام نے اس کی ایک بڑی وجہ غیر قانونی حجاج کی بڑی تعداد کو بتایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں