تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

انصاف کی فراہمی کیلئے سعودی عرب کے مثالی اقدامات

ریاض: سعودی وزارت انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے خصوصی آن لائن پروگرام ‘نافذ’ سے تقریباً 8 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نافذ نامی پروگرام دراصل وزارت انصاف کا ای سروس پلیٹ فارم پر جس پر صارفین کی جانب سے استفسار سامنے آتے ہیں اور انتظامیہ وضاحتیں پیش کرتی ہے۔ مملکت میں ‘نافذ’ کے ذریعے 8 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندہ کو خدمات فراہم کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انصاف کی ای سروس مینجمنٹ ‘ نافذ ‘ میں 8 لاکھ سے زائد درخواستوں میں سے 3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد یا ادارے ای سروس کے ذریعے مستفید ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزارت انصاف کی جانب سے یہ نظام اعلی کارکردگی اور وقت کی بچت کے ساتھ فریقین کے لین دین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، یہ پلیٹ فارم فریق کے حقوق کی بروقت بحالی کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے منسلک معاملات میں مؤثر ثابت ہوا ہے، مختلف اداروں کے افراد نے بھی فائدہ اٹھایا۔

خیال رہے کہ اس پروگرام کا آغاز وزارت انصاف نے گزشتہ سال کیا تھا۔ وہ افراد جو اس نظام کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ وزارت انصاف کی ویب سائٹ www.nafith.sa کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -